بڑی مشترکات پر توجہ دیتے ہوئے چین یورپ تعلقات کو مستحکم بنایا جائے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-06 20:07:19
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پانچ تاریخ کو  فرانسیسی صدر ایما نویل میکرون اور جرمن چانسلر  انگیلا مرکل کے ساتھ ورچوئل سمٹ میں شرکت کی۔ یہ تین ماہ میں تینوں رہنماؤں کی دوسری ورچوئل  ملاقات ہے جو چین یورپ باہمی تعلقات  کو اہمیت دینے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش  کی عکاس ہے ۔
سیاسی اعتبار سے چین یورپ کی یکجہتی کی حمایت کرتا  ہے اور اسی طرح چین بھی امید  رکھتا ہے کہ یورپ بھی چین کے سیاسی نظام اور ترقیاتی راہ کا احترام کرے گا۔اس سے باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔تعاون کے حوالے سے چین نے چین-یورپ سربراہی ملاقات  جلد از جلد منعقد کرانے،تزویراتی ،اقتصادی و تجارتی ،افرادی،ڈیجٹل اور موسمیاتی شعبے میں ڈائیلاگ کے انعقاد سمیت دیگر حقیقت پسندانہ تعاون کے اقدامات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔جب کہ عالمی امور  میں چین نے حقیقی کثیرالطرفہ پسندی کی حمایت پر زور دیا ہے۔چین کی تجاویز پر دونوں یورپی رہنماؤں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔
 دنیا کو موجودہ دور  میں سنگین چیلنجوں کا سامناہے ۔چین اور یورپ دنیا میں دو اہم قوتیں ہیں اور دوطرفہ تعاون دنیا کے لیے مزید اہمیت کا حامل ہے۔امید ہے کہ یورپ چین کے ساتھ سب سے زیادہ مشترکات کو  سنبھالتے ہوئے تعاون پر توجہ دے  گا،اختلافات سے اچھی طرح نمٹے گا تاکہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں خدمات سرانجام دی جا سکیں۔