متعدد غیر ملکی شخصیات کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور ورلڈ پارٹی لیڈرز کے اجلاس میں چینی صدر کے خطاب کی تعریف

2021-07-07 12:20:18
شیئر:

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور ورلڈ پارٹی لیڈرز کا سربراہ اجلاس۶جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت، شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام انسانوں کو مل کر جدوجہد کرنی چاہیے اور یہی واحد راستہ ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو درست سمت میں بڑھتے ہوئے عوام کی خوشحالی اور انسانی فلاح وبہبود کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیئے۔ 
متعدد ممالک کی شخصیات کا ماننا ہے کہ  جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کا خطاب عوام کی خوشی اور انسانیت کی ترقی کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اصل ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔ سی پی سی نے  تاریخی کارنامے انجام دینے کے سلسلے میں چین کی راہنمائی کی ہے  اور یہ کامیاب تجربہ سیکھنے کے قابل ہے۔ سربراہ اجلاس کا انعقاد ان تمام  سیاسی جماعتوں کی طاقت کو اکٹھا کرے گا جو عوام کی خوشی ، خوشحالی  اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گی  اور عالمی امن و ترقی کو فروغ دیں گی۔
تھائی لینڈ کے پانیاپی وت انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے چین-آسیان اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر ، تانگ ژی من کا کہنا ہے کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے خطاب میں دنیا کو ایک مساوی اور وسیع نقطہ نظر سے دیکھا گیا ہےاوردنیا کی سب سے بڑی حکمران جماعت کی حیثیت سے سی پی سی کی وسعت ، وسیع القلبی اور لامتناہی دانش پیش کی گئی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کے عمل سے ترقی پذیر ممالک کی اپنی ترقی کے حوالے سے اعتماد کو تقویت ملی ہے۔
ارجنٹائن چائنا ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر پیٹریسیو گیستو نے کہا کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے خطاب میں عوام کی خوشی اور انسانیت کی ترقی کے لیے سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری پر زور دینا ، اس بات کا عکاس ہے کہ سی پی سی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی کی حفاظت اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی خواہش کے حصول کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔