شی جن پھنگ کی جانب سے جنوب-جنوب تعاون امدادی فنڈ اور انسٹی ٹیوٹ برائے جنوب- جنوب تعاون و ترقی کے قیام کی 5 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام

2021-07-08 14:58:59
شیئر:

آٹھ جولائی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے جنوب- جنوب تعاون امدادی فنڈ  اور انسٹی ٹیوٹ برائے جنوب- جنوب تعاون و ترقی کے قیام کی 5 ویں سالگرہ کے  موقع پر تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے جنوب- جنوب تعاون امدادی فنڈ نے ترقی پذیر ممالک کو 2030 کے پائیدار ترقیاتی  کے ایجنڈے کے حصول ، انسانی بحرانوں کا مقابلہ کرنے  ، اور غربت میں کمی سمیت ترقی کے حصول کے لئے فعال طور پر معاونت فراہم کی  ہے۔ انسٹی ٹیوٹ برائے جنوب- جنوب تعاون و  ترقی چین اور ترقی پذیر ممالک کے مابین گورننس کے تجربات کے تبادلوں کے ذریعے  انتظامی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ  جنوب جنوب تعاون سے مزید استفادہ کرتے ہوئےترقی کے مواقع کو  فروغ دیا جاسکے۔  انہوں نے امید ظاہر کی  کہ جنوب- جنوب تعاون امدادی فنڈ ترقی پذیر ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مدد فراہم کرتا رہےگا ۔