چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کی کامیابیوں کی تعریف کی

2021-07-09 15:32:29
شیئر:

چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر  پاکستانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کی کامیابیوں کی تعریف کی_fororder___172.100.100.3_temp_9500033_1_9500033_1_1_8217d398-1d45-4130-b49a-3c39600ca6e4

 

سات سے آٹھ  جولائی تک  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں "پاک چین دوستی کے 70 سال: ایک انوکھی دوطرفہ شراکت" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیمینار میں اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان اور چین کی وبا کے خلاف مشترکہ جنگ اس وبا کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر تعاون کا نمونہ بن چکی ہے  اور چین پاکستان اقتصادی راہداری بھی وبا  کے چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے اعلی معیاری ترقی کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے.
شاہ محمود قریشی نے نشاندہی کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو اپنی بنیادی تنصیبات کو بہتر بنانے اور معاشی ترقی کے لئے درکار توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کی ہے۔ اس وقت چین پاکستان اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، جس میں صنعتی ترقی  ، زرعی تعاون ، معاشی تعاون اور روزگار کی فراہمی کے مواقع پر توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  قلیل مدت میں ہم نے 19 منصوبے مکمل کر لئے ہیں اور 28 منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ گزشتہ 7 سالوں میں   چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں سے 26000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ ہائی وے پروجیکٹ نے 50000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کیں۔