ہانگ کانگ کا قومی سلامتی قانون ، ہانگ کانگ کے مفادات اور شہریوں کی فلاح و بہبود کا محافظ ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-09 10:57:24
شیئر:

ہانگ کانگ کا قومی سلامتی قانون ، ہانگ کانگ کے مفادات اور شہریوں کی فلاح و بہبود کا محافظ ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1

اگرچہ مغرب میں چین مخالف قوتیں چین کے خلاف اپنے حملے اور چین کو بدنام کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،تاہم  گذشتہ سال ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ کی افادیت ثابت کرتی ہے کہ اس قانون نے ہانگ کانگ کے مفادات کے تحفظ اور مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ 
ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون نے ہانگ کانگ میں چین مخالف عناصر اور دخل اندازی کرنے والی بیرونی قوتوں کو نشانہ بنایا ہے ،  اس سے ہانگ کانگ کے بیشتر  شہریوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ ممکن ہوا ہے۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد ہانگ کانگ کا معاشرتی نظام  اور  استحکام بحال ہوا ہے ،  ہانگ کانگ کی بین الاقوامی مالیاتی ، جہاز رانی اور تجارتی مرکز کی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے ، کاروباری ماحول بہتر ہوا ہے ، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ہانگ کانگ مزید پرکشش مقام بن چکا ہے.
گزشتہ ایک سال کے دوران ہانگ کانگ میں رونما ہونے والی تبدیلیاں بھرپور عکاسی کرتی ہیں کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون سے نہ صرف چین کی قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مؤثر طور پر تحفظ کیا گیا  ہے بلکہ ہانگ کانگ کے مجموعی مفادات اور عوام کی بنیادی فلاح و بہبود کا بھی تحفظ ممکن ہوا ہے۔ صرف "ایک ملک ، دو نظام" ، "ہانگ کانگ کے عوام ، ہانگ کانگ کے حکمران" کی پالیسی  ، اعلیٰ خودمختاری اور  مادر وطن کی حمایت کی بدولت ہی ، ہانگ کانگ کے لوگ حقیقی آزادی اور جمہوریت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کے تحفظ کے تحت ، "پرل آف اورینٹ" مزید چمک اٹھے گا ، اور متعلقہ قوانین و ضوابط  کی پیروی کرنے والی غیر ملکی  کمپنیاں یہاں زیادہ سے زیادہ ترقی کے مواقع حاصل کریں گی۔