امریکی سیاست پر بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے اثرات نمایاں

2021-07-12 17:08:29
شیئر:

امریکی سیاست پر بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے اثرات نمایاں_fororder_0712佛罗伊德

امریکی میڈیا اور انسداد امراض مرکز کے اعدادوشمار کے مطابق کووڈ۔19کے باعث ہلاک ہونے والے سیام فام اور لاطینی امریکی شہریوں کی تعداد سفید فام شہریوں کی نسبت تین گنا زائد ہے  جبکہ ویکسی نیشن کی شرح بھی سفید فام کی نسبت نصف ہے۔ امریکہ میں آج سن 1960 کی دہائی کے بعد سے   "بلیک لائف" تحریک نے ایک مرتبہ پھر ملک میں سیام فام شہریوں اور دیگر اقلیتی افراد کے خلاف منظم نسلی مظالم کو سامنے لایا ہے۔ اگرچہ امریکی سیاست دانوں نے صورتحال میں بہتری اور مظاہرین کی تسلی کی خاطر  اقدامات اٹھائے ہیں ، لیکن امریکہ میں نسلی امتیاز کے گہرے مسئلہ کو موئثر طور پر حل نہیں کیا گیا ہے۔حقائق کے تناظر میں یہ قیاس آرائی کی جاتی ہے کہ امریکہ میں نسل پرستی کا وجود رہے گا اور ایک طویل عرصے تک امریکی سیاست پر اس کے کافی اثرات مرتب ہوں گے۔