امریکہ میں مسلمانوں کو سنگین امتیازی سلوک کا سامنا

2021-07-12 17:29:14
شیئر:

امریکہ میں مسلمانوں کو سنگین امتیازی سلوک کا سامنا_fororder_0712禁穆令

امریکہ ہمیشہ خود کو " تحفظ  انسانی حقوق " کا محافظ قرار دیتے ہوئے  دوسرے  ممالک پر تنقید کرتا ہے ۔ لیکن حقیقت میں امریکہ میں  مسلمانوں کے ساتھ شدید امتیازی سلوک  کیا جاتا ہے اور  وہاں آباد مسلمانوں کو  ظلم و ستم کا سامنا ہے ۔حالیہ عرصے میں امریکی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔ امریکہ میں 2018 کے وسط مدتی انتخابات میں مسلم مخالف بیانات میں تیزی سے اضافہ ہوا ، اور سیاست دانوں  کی ایماء پر مسلمانوں کے خلاف سازشی نظریات کو سیاسی دھارے میں شامل ہونے دیا گیا ۔ اس کے علاوہ فلم اور ٹیلی ویژن کے ثقافتی  پروگرامز  میں "نسل پرستی" پر مبنی مسلمانوں کی منفی منظر کشی نے مسلم افراد کے ساتھ امتیازی سلوک ، دشمنی اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے "مسلم بین" نافذ کیا ہے جبکہ دوسری جانب وہ نسلی تنوع ، رواداری اور کھلی بین الاقوامی ساکھ  بنانے کے لئے کوشاں ہے ، لیکن حقائق کے تناظر میں "سفید فام فرسٹ" آج بھی سرفہرست تصور ہے   ۔ اُدھر غیر ملکی مسلمانوں  کے لیے  امریکہ نے انسانی حقوق کے نام پر محض اپنے  مفادات کے حصول کے لئے بار بار دہرا معیار اپنایا ہے۔