چین کے انسداد وبا اقدامات کا عالمی سطح پر کھلا اعتراف ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-14 20:00:33
شیئر:

چین کے انسداد وبا اقدامات کا عالمی سطح پر کھلا اعتراف ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0625国际锐评

بین الاقوامی سطح پر  بلومبرگ کو عالمی مالیاتی معلومات کی فراہمی کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور اس نے ہمیشہ "معروضی اور منصفانہ" اوصاف پر فخر کیا ہے۔ تاہم حال ہی میں بلومبرگ نے  انسداد وبا کے  حوالے  سے اپنی تازہ ترین درجہ بندی میں خود کو متنازعہ بناتے ہوئے عالمی انسداد وبا اقدامات میں امریکہ کو "بہترین" ملک قرار دیا ہے۔

بلومبرگ جیسے ایک بڑے میڈیا ادارے کی جانب سے صحافتی پیشہ ورانہ اخلاقیات کی خلاف ورزی کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ بلومبرگ کے بانی نیو یارک کے سابق میئر اور ارب پتی بلومبرگ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلومبرگ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کا حامی رہا ہے۔لیکن بلومبرگ کی درجہ بندی بھی ڈیموکریٹک حکومت کی نام نہاد انسداد وبا کی کارکردگی سے متعلق حقائق کو نہیں چھپا سکتی ہے کیونکہ ملک میں اب تک چھ لاکھ سے زائد شہری وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں اور امریکہ میں ہونے والی اموات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔دوسری جانب تیرہ جولائی کو "نکی ایشیا ٹویٹر اکاؤنٹ"نے وبا سے بحالی کے تازہ ترین اشاریے جاری کیے ہیں ۔ فہرست میں شامل 120 ممالک اور خطوں میں چین سرفہرست اور امریکہ 22 ویں نمبر پر ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس فہرست میں انفیکشن کی روک تھام ، ویکسی نیشن کی پیشرفت اور سماجی نقل و حرکت کو تین بڑے اشاریے قرار دیا گیا ہے ۔یہ واضح طور پر بلومبرگ کی فہرست سے کہیں زیادہ قابل اعتماد ہے۔