چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی پیش رفت سے مغربی دنیا کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-16 11:42:36
شیئر:

چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی پیش رفت سے مغربی دنیا کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_333

۱۴ جولائی کو چینی حکومت کی طرف سے "سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے مساوی حقوق کی ضمانت"سے متعلق جاری کردہ وائٹ پیپر سے ثابت ہوتا  ہے  کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت کی طرف سے "عوام کو مرکزی حیثیت دینے " کے نظریے  کی وجہ سے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے نصب العین کے حصول میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جس سے ایک بار پھر مغربی دنیا میں چین مخالف قوتوں کے جھوٹ کا پردہ چاک ہو گیا ہے ۔
قومیتی مساوات، عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق ، عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے قومیتی مساوات و اتحاد  اور تمام قومیتی گروہوں کی مشترکہ خوشحالی و ترقی ، قومیتی تعلقات اور مسائل کو حل کرنے کے بنیادی اصول رہے ہیں۔ سنکیانگ میں تمام قومیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں۔ ترقی کا ہدف "مشترکہ خوشحالی" حاصل کرنا ہے۔ سنکیانگ کی قومیتی ثقافت اور مذہبی آزادی کا تحفظ کیا جاتا ہے اوراسے فروغ دیا جاتا ہے۔
اس وقت سنکیانگ ترقی کے ایک بہترین اور تاریخی دور میں ہے۔ سنکیانگ ایک دریچہ ہے جس کے ذریعے پوری دنیا دیکھ سکتی ہے کہ کس طرح چین نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے "قومیتی مساوات" کو عملی اقدامات میں تبدیل کر دیا ہے۔ مغرب کے"انسانی حقوق کے نام نہاد محافظوں" کو چین پردباو ڈالنے کی کوششیں یقیناً ناکام ہوں گی۔