امور تائیوان سے متعلق امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائی کے خود امریکہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-16 17:23:51
شیئر:

امور تائیوان سے متعلق  امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائی کے خود امریکہ پر منفی اثرات  مرتب ہوں گے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0714国际锐评

پندرہ تاریخ کو امریکی فوج کے ایک ٹرانسپورٹ طیارے کی چین کے تائیوان علاقے میں لینڈنگ ہوئی۔ یہ خطرناک اشتعال انگیز کارروائی چین کی سرخ لکیر  کی صریح خلاف ورزی ہے اور چین اور امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں کی بھی نفی ہے۔چین نے اسی روز مذکورہ کارروائی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے امریکہ کو متنبہ کیا کہ چین کی فوج ہمیشہ چوکس رہتی ہے اور تائیوان کی علیحدگی کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے تمام لازمی اقدامات کرے گی۔ 

تائیوان کے امور چین کے مرکزی مفادات سے وابستہ ہیں اور چین -امریکہ تعلقات میں حساس ترین معاملہ بھی ہے۔امریکہ کی موجودہ انتظامیہ نے "ون چائنا" پالیسی پر قائم رہنے کا اعلان  تو  کیا  ہے مگر دوسری جانب وہ تائیوان کی علیحدگی کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے۔ امریکی انتظامیہ کے غلط اقدامات سے آبنائے تائیوان کی صورتحال پیچیدہ ہوئی ہے اور تائیوان کو خطرناک صورتحال سے دوچار کیا گیا ہے جس سے چین -امریکہ تعلقات مزید متاثر ہورہے ہیں۔چین نہ تو دوسرے ممالک کے داخلی امور میں کبھی مداخلت کرتا ہے اور نہ ہی دوسرے ممالک کو اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت دے گا۔ کوئی بھی طاقت چینی عوام اور چینی فوج کے اپنے اقتداراعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔