"چائنا فارمولا "، ایشیا- بحر الکاہل میں انسداد وبا اور معاشی بحالی کے لیےاعتماد کو مضبوط بنائےگا۔سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-17 17:45:11
شیئر:

"چائنا فارمولا "، ایشیا- بحر الکاہل میں انسداد وبا اور معاشی بحالی کے لیےاعتماد کو مضبوط بنائےگا۔سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_6

چینی صدر شی جن پھنگ نے  سولہ جولائی کو ویڈیو لنک کے  ذریعے ایپیک رہنماؤں  کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں صدرشی جن پھنگ نے ایشیا -بحر الکاہل خطے میں انسداد وبا کے  تعاون اور معاشی بحالی کے فروغ کے بارے میں چار اہم تجاویز پیش کیں  جنہوں  نے مشترکہ چیلنجز پر قابو پانےکے سلسلے میں اعتماد کو مزید مضبوط کیا ۔ متعلقہ فریقوں کی طر ف سے چینی صدر کےخطاب کے حوالے سے  مثبت تبصرے اور ردعمل موصول ہوا جس کے مطابق  اس  تقریر سے عالمی برادری کے لیے وبا کا مقابلہ کرنے اور معاشی بحالی کو فروغ دینے کے لئے ایک قابل عمل منصوبہ پیش کیا گیا ہےجو بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
مذکورہ  اجلاس میں صدر شی جن پھنگ نے انسداد وبا کی عالمی جدوجہد میں چین کی حمایت کا اعادہ کیا ، جس میں اگلے تین برس میں ترقی پذیر ممالک کو 3 بلین امریکی ڈالر کی بین الاقوامی مدد کی فراہمی شامل ہے۔ چین نے  ویکسین سپلائی چین کے استحکام و تحفظ کو یقینی بنانے اور اہم مواد کی نقل و حمل کو فروغ دینے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ۔اس کے علاوہ ایپیک کے تحت انسداد وبا کے  ذیلی فنڈ برائے معاشی بحالی کے قیام کی خاطرعطیات  دینے کا وعدہ بھی کیا ۔ ان ٹھوس اقدامات سے ایشیا-بحرالکاہل خطے اور بہت سےترقی پذیر ممالک موثر انداز میں مستفید ہوں ۔
اس اجلاس میں جاری ہونے والے رہنماؤں کے اعلامیے میں ایشیا- بحر الکاہل برادری کی تعمیر کے اہداف کا اعادہ کیا گیا  اور شی جن پھنگ کے پیش کردہ ایشیا-بحرالکاہل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے تصور کو شامل کیا گیا ہے۔ حقائق ثابت کر رہے ہیں اور  ثابت کرتے رہیں گے کہ ایشیا- بحر الکاہل خطے میں وبا کے خلاف جنگ میں چین نا صرف سب سے قابل اعتماد رکن  ہے بلکہ ایشیا -بحر الکاہل میں معاشی بحالی اور ترقی کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار بھی ہے ۔

"چائنا فارمولا "، ایشیا- بحر الکاہل میں انسداد وبا اور معاشی بحالی کے لیےاعتماد کو مضبوط بنائےگا۔سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_7