امریکہ کی ہانگ کانگ پر عائد کردہ مضحکہ خیز پابندیاں ، امریکہ ہی کے لیے نقصان کا باعث ہوں گی، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-17 16:58:49
شیئر:

امریکہ کی ہانگ کانگ پر عائد کردہ مضحکہ خیز  پابندیاں ، امریکہ ہی کے لیے نقصان کا باعث ہوں گی، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1

۱۶ جولائی کو امریکہ نے ہانگ کانگ سے متعلقہ معاملات پر نام نہاد "تجارتی انتباہ" جاری کیا ، جس سے ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول کی ساکھ کو خراب کیا گیا اور ہانگ کانگ میں چین کی مرکزی حکومت کی ایجنسیز کے عہدیداران پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ ہانگ کانگ کی عمومی صورت حال کے پیش نظر ، امریکہ نے ایک بار پھر بوکھلاہٹ کے باعث ایک غیر معقول حملہ کرتے ہوئےبین الاقوامی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی کی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے یہ بے تکے اقدامات امریکہ ہی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے ۔اس سے امریکہ کے خلاف چینی عوام کا غصہ مزید بڑھےگا اوریہ ہانگ کانگ میں چین مخالف ہنگاموں کی موت ثابت ہو ں گےجس کے نتیجے میں امریکہ ہی کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ 
" پابندیوں کانفاذ" دنیا بھر میں بالادستی کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کے معمول کے ہتھکنڈے ہیں ، لیکن وہ ان سے اب کسی کو بھی نہیں ڈرا دھمکا سکتاہے ۔ پچھلے سال اوائل جولائی میں امریکہ نے نام نہاد "ہانگ کانگ خود اختیار ایکٹ" پر دستخط کیے ، جس سے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے  قانون  کی ساکھ خراب کی گئی۔ اس کے بعد ، امریکہ نے نام نہاد پابندیوں کا ایک سلسلہ شروع کر دیا،لیکن ان کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو  کیری لام نے اس "تضحیک اور نفرت انگیزی " کا بھرپور جواب دیا۔ 
پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی، امریکہ کی یہ نام نہاد پابندیاں غیر موثر ہوں گی اور سب پر یہ بات عیاں ہو جائے گی کہ امریکہ کے پاس ہانگ کانگ کے معاملات کے حوالے سے کوئی اختیار نہیں ہے اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں امریکہ ایک مذاق بن کر رہ جائے گا ۔ 

امریکہ کی ہانگ کانگ پر عائد کردہ مضحکہ خیز  پابندیاں ، امریکہ ہی کے لیے نقصان کا باعث ہوں گی، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_2