پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی داسو دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی عیادت

2021-07-19 10:17:14
شیئر:

پاکستانی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے اٹھارہ تاریخ کو  داسو دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی ہسپتال میں عیادت کی ۔ انہوں نے زخمیوں سے علاج  معالجے سے متعلق دریافت کیا  اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا  ۔ قریشی نے ہسپتال میں چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے چیلنجوں کا  مقابلہ کرتے ہوئے  باہمی مفاد پر مبنی  ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا ہے ۔  تاہم  کچھ قوتیں پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ، اور دہشت گرد حملے ان کی "بزدلانہ حرکت" ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک ساتھ مل کر ایسی قوتوں کو شکست دینے اور پاک۔ چین تعلقات کو مزید مضبوطی سے فروغ دینے میں کامیاب رہیں گے۔قریشی نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ نہ صرف چین پر حملہ ہے بلکہ پاکستان اور پاک ۔چین دوستی پر بھی حملہ ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ مل کر مجرموں کی گرفتاری اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی داسو دہشت گرد  حملے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی عیادت_fororder_src=http___nimg.ws.126.net__url=http%253A%252F%252Fdingyue.ws.126.net%252F2021%252F0718%252Ffeaa3b04j00qwg5b7002jc000sf00iyg.