چین کا بین الشعبہ جاتی مشترکہ ورکنگ گروپ پاکستان کے ساتھ دہشت گرد حملے کی تحقیق پر قریبی تعاون کر رہا ہے۔وزارت خارجہ

2021-07-19 19:20:29
شیئر:

چین کا بین الشعبہ جاتی مشترکہ ورکنگ گروپ پاکستان کے ساتھ  دہشت گرد حملے کی تحقیق پر  قریبی تعاون  کر رہا ہے۔وزارت خارجہ_fororder_赵立坚3

انیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستان میں چینی کارکنوں کی  بس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے  کے حوالے سے جاری تحقیقاتی کام پر  پیشرفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کرتا رہے گا اور پاکستان میں چینی اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت کی مؤثر ضمانت دے گا۔

چودہ جولائی کو ، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن پروجیکٹ پر کام کرنے والے  چینی کارکنوں کی بس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا  ، جس سے متعدد چینی اور پاکستانی اہلکاروں کی  ہلاکتیں ہوئیں ، فی الحال کسی بھی تنظیم یا فرد نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ واقعہ رواں سال 21 اپریل کو پاکستان کے شہر کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کا ہی شاخسانہ ہے ، اور ہو سکتا ہے کہ  طالبان موجودہ حملے میں ملوث ہوں۔