نوول کورونا وائرس قدرتی طور پر پیدا ہوا، چینی محققین

2021-07-21 15:26:51
شیئر:

نوول کورونا وائرس قدرتی طور پر پیدا ہوا، چینی محققین_fororder_2

پاکستانی اخبار دی نیشن کے مطابق ،چین کے  سائنسی تحقیقی رسالے"سائنس چائنا لائف" میں حالیہ دنوں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  چینی محققین کی اکثریت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ نوول کورونا وائرس قدرتی طور پر پیدا ہوا ہے۔ اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں کہ یہ وائرس مصنوعی طور پر لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2003 کے سارس وائرس کے مقابلے میں موجودہ کووڈ-19 وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ اس وائرس کو کسی لیبارٹری یا مارکیٹ سے انسانوں میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پھیلایا گیا ہو۔
محققین کے مطابق وائرس کی ساخت کے مطالعہ سے بھی یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ اسے انسانوں کی جانب سے نہیں بنایا گیا۔