امریکہ " چینی ہیکروں" کی اصطلاح کے ذریعے اپنے جھوٹ چھپانا چاہتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-21 19:36:22
شیئر:

امریکہ " چینی ہیکروں" کی اصلاح کے ذریعے اپنے جھوٹ چھپانا چاہتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_ca20fe89ddf44e77b901c6adb21c144b

کچھ دن پہلے امریکہ نے کچھ مغربی اتحادیوں کے ساتھ  ایک  بیان جاری کیا، جس میں "سائبر اٹیک" شروع کرنے کے نام پر چین کو بدنام کیا گیا ہے۔ امریکہ نے نام نہاد "انٹرنیٹ چوری" کی بنیاد پر چار چینی افراد پر مقدمہ چلایا۔ تاہم ، امریکہ نے جو نام نہاد تکنیکی تفصیلات جاری کیں ہیں ان کی مدد سے وہ ثبوتوں کی کڑیاں جوڑنے میں ناکام رہا ہے۔ چین پر امریکی الزمات حقائق سے دور ہیں اور یہ سفید کو سیاہ بنانے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ امریکہ کے من گھڑت جھوٹوں اور شرارتی طریقوں کی ایک اور مثال ہے۔ یہ اپنی چوری کو چھپانے کے لئے چور چور چلانے کے مترادف ہے۔ یہ الزامات امریکہ کے سیاسی کھیل کا حصہ ہیں۔
در حقیقت ، دنیا کا سب سے بڑا ہیکر کون ہے؟ اس سوال کا جواب بڑا واضح ہے۔ امریکہ نے اپنی تکنیکی برتری کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر دنیا بھر کے ممالک کے ڈیٹا کی چوری کی ہے۔ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ہیکر اور غیر قانونی کام کرنے والا ملک ہے۔