سیلاب سے متاثرہ صوبے حہ نان کے ایک یتیم خانے سے چینی فوجیوں کی جانب سے بچوں کی منتقلی کی ویڈیو کی تحسین

2021-07-22 15:32:41
شیئر:

اکیس جولائی کو ، چین کے سیلاب سے متاثرہ صوبے حہ نان کے صدر مقام میں واقع ایک یتیم خانے سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اس امدادی سرگرمی میں چینی فوجی دستے کے سپاہیوں نے ایک ایک بچے کو الگ الگ گود میں اٹھا کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔ ہر سپاہی کی گود میں ایک بچہ تھا۔ اس منظر  کو دیکھ کر یوں لگ رہا تھا جیسے یہ کوئی فوجی دستہ نہیں بلکہ "والدوں کا دستہ" ہے۔بچوں کی منتقلی کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مشہور ہوگئی۔ انٹرنیٹ صارفین نے اپنے تبصروں میں لکھا کہ ہر فوجی نے مختلف انداز میں بچے کو گود میں اٹھا رکھا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان نوجوان فوجیوں نے اس سے قبل بچوں کو کبھی گود میں نہیں اٹھایا بلکہ ان کی معصومیت سے یوں لگتا ہے کہ جیسے ایک بچے نے دوسرے بچے کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔