اولمپک کھیلوں کا عالمی سطح پر اتحاد کا نیا پیغام

2021-07-22 10:24:40
شیئر:

32ویں گرمائی اولمپک کھیل 23 جولائی کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلے جا رہے ہیں۔گزشتہ اولمپکس کی نسبت رواں برس بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے 138 ویں کل رکنی اجلاس میں اولمپک کے موجودہ نعرے "تیز ، اعلیٰ ، مضبوط"  میں مزید ایک لفظ "ساتھ ساتھ " شامل کیا گیا ہے۔  بلاشبہ یہ لفظ "اولمپک روح" میں نئے مفہوم سمیت دنیابھر  کے لوگوں کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی کرتا ہے ، اور مختلف چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے دنیا کی مشترکہ کوششوں کے لئے نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے قبل عالمگیر وبا کے باعث ٹوکیو اولمپکس کو  ایک سال کے لئے  مجبوارً ملتوی کرنا پڑا تھا۔ ٹوکیو اولمپکس کو بیرونی دنیا سے عدم اعتماد کا ایک بحران درپیش تھا اور مسلسل اختلافات اور تنازعات سامنے آتے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں عالمی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے کہا کہ اولمپک نعرے کو وقت کے تقاضوں کے ساتھ  ہم آہنگ رہنا چاہئے اور اس وقت ہمیں اتحاد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں آج اولمپک روح کی روشنی میں دوستی ، احترام اور اتحاد کے جذبات کو آگے بڑھانے کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ کھیل رکاوٹوں اور تنازعات کو ختم کرنے اور عالمی سطح پر اتحاد کی ترغیب کے لئے ضروری ہیں۔ در حقیقت مختلف ممالک اور متنوع ثقافتوں کے حامل کھلاڑیوں کی وبا کو شکست دیتے ہوئے ٹوکیو میں موجودگی اولمپک نعرے کے احسا س کی صحیح ترجمانی ہے۔  اس اولمپک نعرے سے بنی نوع انسان کو مستقبل میں بہت سارے چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے ہمت اور طاقت حاصل ہوگی۔ یہ نیا اولمپک نعرہ اس بات کا مظہر ہے کہ چاہے عوامی صحت کے تحفظ کو  برقرار رکھنا ہو یا موسمیاتی تبدیلیوں کا جواب دینا ہو ، اتحاد سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین نے اس بار ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لیےریکارڈ بڑا وفد بھیجا ہے ، اور انسداد وبا کی مضبوط ترین پالیسیوں پر عمل درآمد کیا ہے۔ یہ چین کی جانب سے جدید اولمپک نعرے پر عمل درآمد کا ٹھوس مظہر ہےاور عالمی اتحاد کے فروغ اور چیلنجوں پر قابو پانے میں نئی شراکت ہے۔

اولمپک کھیلوں کا عالمی سطح پر اتحاد کا نیا پیغام_fororder_src=http___inews.gtimg.com_newsapp_bt_0_13788430568_1000&refer=http___inews.gtimg