شدید طوفان کی وجہ سے صوبہ حے نان کے صدر مقام زنگ جو کے مشرقی اسٹیشن میں بہت سارے مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ ان مسافروں میں طالب علموں پر مشتمل آرکسٹر کے ارکان بھی شامل ہیں۔ ایسے وقت میں جب مسافر اس ناگہانی صورت حال میں پریشان تھے۔ ان طالب علموں نے آلات موسیقی سے" میں اور میرا وطن "جیسے ملی نغموں کی دھنیں بجائیں۔پریشانی اور مشکل کی اس گھڑی میں اس حوصلہ افزائی پر مسافروں نے ان طالب علموں کی بہت زیادہ تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان گانوں نے مصیبت کی اس وقت میں نہ صرف ہماری پریشانی کو دور کیا بلکہ وطن کے لئے ہمارے محبت کو اور بھی زیادہ بڑھا دیا۔