پاکستان میں چینی زبان کے مقابلے " چائینیز برج " اختتام پزیر

2021-07-24 20:09:46
شیئر:

پاکستان میں چینی زبان کے مقابلے " چائینیز برج " اختتام  پزیر_fororder_汉语桥比赛

پاکستان میں چینی سفارت خانےکی جانب سے دی جانے والی اطلاعات کے مطابق ۲۳ جولائی کو غیرملکی یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے  چینی زبان کا ۲۰ واں مقابلہ "چائینیز برج " اختتام پذیر ہوا  ۔یہ مقابلہ اسلام آباد اور کراچی میں الگ الگ منعقد ہوا۔کووڈ -۱۹ کے باعث یہ مقابلہ آن لائن اور ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔

مقابلے میں شریک طلبہ  نے چینی زبان میں  چین-پاک تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کےدرمیان  انسداد وبا کے تعاون کے بارے میں تقاریر کیں اور چینی زبان سیکھنے کے حوالے سے اپنی اپنی کہانیاں سنائیں۔" چائینیز برج"  نامی مقابلے کے ذریعے طلبہ نے چینی زبان بولنے کی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔چین اور پاکستان کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی مضبوطی اور چین-پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں چینی زبان تیزی سے مقبول ہورہی ہے ،اس مقابلے کے ذریعے پاکستان میں چینی زبان کے تعلیمی فوائد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔