بیس جولائی دو ہزار اکیس کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اولمپک موٹو "مزید بلند ،مزید تیز اور مزید مضبوط" میں "ایک ساتھ" شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دی۔اس وقت کووڈ-۱۹ کی وبا پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ، عالمی معاشی بحالی کی صورت حال تشویشناک ہے، اور جغرافیائی سیاسی تنازعات بھی جاری ہیں ۔ اس صورتحال میں اولمپک موٹو میں "ایک ساتھ" شامل کرنے کی کیا اہمیت ہے؟ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی "کلچرل اور اولمپک ہیریٹیج کمیٹی" کے رکن ہو کھون نے ویڈیو میں وضاحت کی۔