شعور سے عاری ،سائنس مخالف بیانیہ امریکہ کو غلط راہ پر دھکیل رہا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-08-11 19:26:09
شیئر:
سیاسی مفادات اور پارٹیوں کے درمیان کش مکش سمیت مختلف  وجوہات کی وجہ سے واشنگٹن میں کچھ سیاستدانوں نے وبا کے مقابلہ میں شعور سے عاری سائنس مخالف رویے کو اپنایا ہے ، جس نے دنیا کو چونکا کر رکھ دیا اور امریکی معاشرہ اس کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔
حال ہی میں چین کے تین تھنک ٹینکس نے مشترکہ طور پر "امریکہ نمبر ایک؟امریکہ میں انسداد وبا کے حقائق" نامی رپورٹ جاری کی۔ جس میں امریکی حکومت کی طرف سے وبا کی روک تھام اور کنٹرول ، پالیسی و اقدامات اور سراغ لگانے کی تحقیقات میں کی جانے والی علم مخالف اورمنطقی غلطیاں درج ہیں۔ جس سے پوری دنیا کو دکھایا گیا کہ سائنسی اور تکنیکی روابط کا فقدان اس کی براہ راست وجہ ہے کہ دنیا کی واحد سپر پاور وبا کے خلاف جنگ میں دنیا کی نمبرون  ناکام ریاست بن گئی ہے۔
کیونکہ وبا پھوٹنے کے وقت امریکہ میں انتخابات کا سال تھا۔ امریکہ میں مدمقابل دونوں جماعتوں نے وبا کو ایک دوسرے پر حملہ کرنے اور ووٹ حاصل کرنے کے آلے کے طور پر استعمال کیا۔ اس صورت حال نے امریکی معاشرے میں غیر معقول جذبات کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ چاہے ماسک پہننا ہو ، ویکسین لگانا ہو ، لوگوں سے الگ رہنے کی حمایت کرنا ہو، یہ اب امریکہ میں سائنسی مسائل کے بجائے سیاسی مسائل ہیں۔
اگرچہ  امریکہ بہت طاقتور ہے اور اس کی ٹیکنالوجی بھی بہت ترقی یافتہ ہے ، تاہم اگر سیاستدان سائنس کو یرغمال بنا لیں گے اور عقلیت کو ختم کر دیں گے، تو صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ امریکی حکومت کب تک اس غلط راستے پر گامزن رہے گی؟