لیتھوانیا کو اپنی غلطی فوراً ٹھیک کرنی چاہئیے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-08-11 17:15:50
شیئر:

لیتھوانیا کو اپنی غلطی  فوراً ٹھیک کرنی چاہئیے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_评论

لیتھوانیا  نے چین اور لیتھوانیا کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  تائیوان کے حکام کو "تائیوان" کے نام سے نام نہاد "نمائندہ دفاتر" قائم کرنے کی اجازت دے دی۔ لہذا چین نے دس تاریخ کو لیتھوانیا میں مقیم چینی سفیر کو چین وآپس بلا لیا اور لیتھوانیا سے مطالبہ کیا کہ وہ چین سے اپنے سفیر کو وآپس بلا لے۔ چین کے اس سفارتی ردعمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو بھی چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کی سرخ لکیر کو چھونے کی کوشش کرے گا، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دراصل لتھوانیا جو کہ سلامتی کے لیے امریکہ پر انتہائی انحصار کرتا ہے ، وہ موجودہ امریکی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے "تائیوان کارڈ" کا استعمال کر رہا ہے۔وہ امریکہ کی چین سے متعلق حکمت عملی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے امریکہ کو خوش کرنا چاہتا تھا تاکہ امریکہ لیتھوانیا کی ضروریات پر مزید توجہ دے سکے۔ تاہم لتھوانیا نے اپنی اہمیت کو کچھ زیادہ ہی سمجھ لیا ہے بالاخر یہ ایک چھوٹا سا بالٹک ملک ہے۔ امریکہ اس پر زیادہ توجہ نہیں دے گا۔اس صورت حال سے لتھوانیا کے سیاستدانوں کی اسٹریٹجک کوتاہ بینی عیاں  ہو گئی ہے۔
لتھوانیا کو یہ بھی اچھی طرح سمجھنا چاہیے کہ بڑی طاقتوں کے اختلافات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش آخر میں نا کام ہوگی اور اسے  اپنی غلطیوں کو جلدازجلد ٹھیک کرنا چاہئیے۔