"گیم آف تھرونز" امریکہ میں انسانی تباہی کا سبب، سی آر آئی کا تبصرہ

2021/08/11 11:24:09
شیئر:

بلوم برگ نے حال ہی میں امریکہ کو انسداد وبا میں سرفہرست قرار دیا ہے۔ اس مضحکہ خیز انتخاب کے جواب میں چین کے  تین معروف تھنک ٹینکس نے مشترکہ طور پر نو تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی جس کا عنوان ہے "امریکہ نمبر ون۔  انسداد وبا کے حوالے سے امریکہ کی حقیقت "۔ رپورٹ میں جامع تحقیق ، درست اعداد و شمار اور معروضی اشاریوں کی بنیاد پر امریکہ میں انسداد وبا کی حقیقی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ رپورٹ میں جہاں نہ صرف "امریکہ انسداد وبا میں سرفہرست" کے پس پردہ حقائق کو بے نقاب کیا گیا ہے وہاں دنیا کو دکھایا گیا ہے کہ معصوم امریکی عوام کیسے "گیم آف تھرونز" کا شکار ہوئے ہیں۔
تاحال امریکہ میں کووڈ-۱۹  کے مصدقہ کیسز کی تعداد تین کروڑ  پچاس لاکھ سے متجاوز ہے ، اور اموات کی تعداد چھ لاکھ دس ہزار سے زائد ہو چکی ہے ، جو دنیا میں سرفہرست ہے۔  امریکی سی ڈی سی کے  سابق سربراہ ولیم فاوج نے ملکی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک قتل عام ہے!" درحقیقت ، امریکی شہریوں کے لیے وبا ایک قدرتی آفت کے ساتھ ساتھ انسانی ساختہ آفت بھی ہے ، ملک میں گہری متعصبانہ روش نے اس وبا کو سیاسی رنگ دیا اور امریکی عوام "زندہ رہنا جن کا حق تھا"  اپنی قیمتی جانیں گنوا  بیٹھے ہیں۔