آج کے تبت کے پیش نظر تبت کو چین سے الگ کرنے کی کوئی بھی کوشش یا تدبیر ناکام ہوگی، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-08-19 20:18:50
شیئر:
انیس اگست کو  چین کے تبت خود اختیار علاقے کےصدر مقام لہاسا میں تبت کی پرامن آزادی کی ۷۰ ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ستر برسوں میں تبت میں بڑی ترقیاتی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں خاص طور پر حالیہ چند برسوں میں تبت ترقی کے بہترین مرحلے میں داخل ہوا۔سالانہ اقتصادی شرحِ نمو پورے ملک کے پہلے تین نمبرز میں شامل ہے،دو ہزار پندرہ سے دو ہزار بیس تک تبت میں شہریوں کے آمدن کے اضافے کی رفتار مسلسل چھ سال تک چین میں پہلےنمبر پر رہی ۔دو ہزار بیس میں تبت میں غربت کا خاتمہ کیا گیا ۔ یہ  دنیا بھر کےسیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں بھی شامل ہے۔ یہاں مقامی ثقافت اور مذہبی سرگرمیوں کا احترام کیا جاتا ہے۔پاکستان کے ایک وکیل محمد اقبال نے تبت کا دورہ کیا اور انہوں نے تبت کی ترقی کے حوالے سے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تبت میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور اقتصادی و سماجی ترقی سے یہاں بے حد موثر انداز میں غربت کا خاتمہ ہوا ہے۔
یہ سچ ہے کہ تبت میں پرامن آزادی کے ستر برسوں میں حاصل کردہ ثمرات، تبت میں انسانی حقوق کی شاندار ترقی کی مثال ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ  تبت سے متعلق چین کی حکمت عملی اور انتظامی پالیسی درست ہیں۔اس سے مغربی قوتوں کی جانب سے پرانے تبت کو خوبصورت ثابت کرنے کے جھوٹ کو بھی بے نقاب کر دیا گیا ہے۔