چین عالمی اقتصادی بحالی کے لیے استحکام فراہم کررہا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-08-20 20:03:33
شیئر:

چین عالمی اقتصادی بحالی کے لیے استحکام فراہم کررہا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0820国际锐评

جولائی میں غیریقینی عوامل کے باعث چین کے بعض اقتصادی انڈیکس متاثر ہوئے ہیں،لیکن مجموعی طور پر چین عالمی اقتصادی بحالی کے لیے قوت اور استحکام فراہم کرتا رہے گا۔

رواں سال جنوری سے جولائی تک چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت میں سال بہ سال پچیس اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا جس سے ظاہر ہے کہ چین بدستور عالمی سرمایہ کاروں کی پسندیدہ منزل میں شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین کی بیرونی سرمایہ کاری بھی متعلقہ ممالک کی اقتصادی بحالی کے لیے مددگار رہی ہے۔جنوری سے جولائی تک بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے لیے  چین کی غیرمالیاتی براہ راست سرمایہ کاری میں سال بہ سال نو اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا ۔بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں ترقی پذیر ممالک کے لیے اقتصادی بحالی کو مزید مشکلات درپیش ہیں ،چینی سرمایہ کاری انہیں موثر مدد فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ چین کے کارخانے عالمی منڈی  کی سپلائی چین کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ماہرین معیشت کے خیال میں چین عالمی افراط زر کے دباؤ کو کم بنانے میں بھی مددگار ہے۔