پاکستانی حکام کے مطابق بیس تاریخ کو صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایک خودکش حملے میں دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ مذکورہ حملے میں چینی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو مقامی بچے جاں بحق ہوئے اور ایک چینی شہری معمولی زخمی ہوا ہے۔ سفارتخانے نے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور معصوم شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان سے تعزیت کا اظہار کیا۔چین نے پاکستان سے کہا ہے کہ زخمیوں کو مناسب علاج معالجہ فراہم کیا جائے اور حملے کی مکمل تحقیقات سے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں تمام متعلقہ محکموں کو مضبوطی حفاظتی اقدامات کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے ، سیکورٹی تعاون کے طریقہ کار کو اپ گریڈ کرنا ہوگا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سفارتخانے نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چوکس رہنے اورلازمی احتیاطی تدابیر اپنانے کو کہا ہے۔