چین کا "14 واں پانچ سالہ منصوبہ" ہانگ کانگ کی تعمیر و ترقی میں انتہائی معاون ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021/08/23 18:25:08
شیئر:

چین کا

چین کی اسٹیٹ کونسل کا ہانگ کانگ اور مکاؤ امور آفس ، قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن  ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، پیپلز بینک آف چائنا اور دیگر محکموں پر مشتمل ایک گروپ 23 سے 25 اگست تک مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا جس سے ہانگ کانگ کو "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ" کے ترقیاتی مواقع کو درست طور پرسمجھنے میں مدد ملے گی اور ہانگ کانگ ملک کی مجموعی ترقی میں بہتر طور پر ضم ہو پائے گا۔
چین کے "14 ویں پانچ سالہ منصوبے" کا خاکہ ملکی اور بین الاقوامی گردش کے ساتھ ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ ان سرگرمیوں کے حوالے سے شرکاء کا خیال ہے کہ اس نئے نمونے کے تحت ہانگ کانگ کے پاس فعال طور پر ملکی گردش میں "شراکت کار" اور عالمی گردش کا "سہولت کار" بننے کی صلاحیت ہونی چاہیے ، جو ترقی کے لیے قوت اور مواقع لا رہا ہے.
چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ ملکی گردش کا مقصد دروازے بند کرنا نہیں ، بلکہ ملکی منڈی اور عالمی منڈی کو بہتر طور پر جوڑنا ہے ، اور  گھریلو طلب کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں منڈیوں اور وسائل کا بہتر استعمال ہے . اس حوالے سے ہانگ کانگ عالمی گردش کا "سہولت کار" بننے کے لیے اپنی برتری پر بھروسہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
"14 ویں پانچ سالہ منصوبے" کا خاکہ  ہانگ کانگ کی ایک بین الاقوامی مالیات ، جہاز رانی ، تجارتی اور کاروباری مرکز کی ساکھ کو مزید بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس سے ہانگ کانگ کی سودمند صنعتوں کو عالمی گردش میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔
اسی طرح "14 ویں پانچ سالہ منصوبے" نے ہانگ کانگ کو ایک نیا مقام دیا ہے  جس سے ہانگ کانگ کو  عالمی ہوا بازی ، انوویشن اور ٹیکنالوجی ،علاقائی دانشورانہ املاکی تجارتی مرکز  سمیت  چین اور بیرونی ممالک کے مابین ثقافتی تبادلہ مرکز بنایا جا سکےگا۔ یہ اقدامات ہانگ کانگ کی ترقی میں نئی قوت ڈال سکیں گے۔