اگر جاپان آلودہ جوہری پانی کے سمندر میں اخراج پرمصرہے تو ساحلی ممالک معاوضے کا دعوی کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2021-08-26 14:19:00
شیئر:

اگر جاپان آلودہ جوہری پانی کے سمندر میں اخراج پرمصرہے تو ساحلی ممالک معاوضے کا دعوی کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔ سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_dcc451da81cb39db9b73c5adc2e20d2da9183092

جاپانی میڈیا کی چوبیس اگست کو جاری رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور نے سمندری سرنگ کے ذریعے فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آلودہ جوہری پانی کو سمندر میں خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔اگر یہ اطلاعات صحیح ہیں ،تو یہ عالمی ماحولیاتی تحفظ اور عوام کی صحت کو خطرے سے دوچار کرنے کا ایک تشویش ناک اقدام ہے۔ ایشیاو بحرالکاہل کے پڑوسی ممالک نیز دنیا کے ساحلی ممالک کو جاپان سے معاوضہ لینے کا حق ہے۔
فوکوشیما جوہری پانی کے حوالے سے جاپان کو سمجھنا چاہیئے کہ یہ محض جاپان کا داخلی معاملہ نہیں ہے ۔یہ پوری دنیا کی سمندری حیات کے تحفظ اور مختلف ممالک کے عوام کی صحت سےمنسلک معاملہ ہے۔جاپان اس سے متعلقہ فریقوں اور عالمی اداروں کےاتفاق رائے سےپہلے یک طرفہ طور پر آلودہ جوہری پانی کو سمندر میں خارج نہیں کر سکتا۔اقوام متحدہ کے کنوینشن برائے بحری قوانین کے مطابق،سمندری ماحول کا تحفظ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے اور سب ممالک کو  عالمی قوانین کے مطابق یہ ذمہ داری نبھانی چاہیئے۔