کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے کیسے ترقیاتی معجزہ تخلیق کیا ؟ سی آر آئی کا تبصرہ

2021-08-27 19:32:16
شیئر:
حال ہی میں  نائیجیریا کی ابوجا یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ شریف نے ایک میڈیا مضمون میں کہا کہ چین نے ایک بے مثال ترقیاتی معجزہ تخلیق کیا ہے ۔ اس کامیابی کی بنیادی وجہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت ہے۔ تو  سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سی  پی سی نے کیسے ترقیاتی معجزات  کی تشکیل میں  لوگوں کی قیادت کی ہے؟ حال ہی میں چین کے سرکاری ادارے کی شائع کردہ  تازہ دستاویز " کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا تاریخی مشن اور خدمات" اس سوال کا جامع اور معلوماتی جواب فراہم کرتی ہے۔
 راستہ قسمت کا تعین کرتا ہے۔ چین کی ترقیاتی کامیابی کی سب سے بنیادی وجہ یہی ہے کہ سی پی سی اپنے راستے پر گامزن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  سی پی سی عالمی مجموعی صورتحال کے رجحانات کے مطابق ترقی کے قانون پر عمل درآمد کرتی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کےبعد سی پی سی نے اصلاحات کے لیے چوبیس سو سے زائد اقدامات اپنائے ہیں۔
اس وقت چین نے جامع خوشحال سماج کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔ اور چین جامع ترقی کے اہداف کی جانب گامزن ہے۔ اگرچہ راستے میں بے شمار مشکلات حائل ہیں، لیکن تاریخ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سی پی سی مختلف  چیلنجز سے نمٹتے ہوئے اپنی  مستحکم ترقی کو برقرار رکھ سکے گی اور عالمی ترقی کے لیے بھی خدمات سرانجام دے گی۔