مشکوک امریکی لیبارٹریوں کو بھی ٹریسی ایبلٹی قبول کرنی چاہیے:سی آر آئی کا تبصرہ

2021-08-29 19:01:11
شیئر:

مشکوک امریکی لیبارٹریوں کو بھی ٹریسی ایبلٹی قبول کرنی چاہیے:سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_src=http___inews.gtimg.com_newsapp_match_0_11771742617_0&refer=http___inews.gtimg

حال ہی میں امریکی انٹیلی جینس سروس نے نام نہاد "وائرس کے ماخذ "کی  تلاش کی  رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 وائرس کے لیبارٹری سے اخراج کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔چین نے ہمیشہ  سائنسی طریقے سے وائرس کے ماخذ  کی تلاش کی حمایت کی ہے۔اور  رواں سال کے مارچ کے اختتام میں عالمی ادارہ صحت اور چین کے مشترکہ ماہر گروپ نے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق کووڈ -۱۹ کے وائرس کا چینی لیبارٹری سے  لیک ہونا نا ممکن ہے۔ اب جبکہ امریکہ  "لیبارٹری لیک" کے بیان پر قائم  ہے تو  مشکوک امریکی لیبارٹریوں کو منصفانہ اصول کے تحت وائرس کے ماخذ کی تحقیقات کو قبول کرنا چاہیے۔ہم جانتے ہیں کہ وو ہان کی وائرالوجی لیب نے دو مرتبہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو  خوش آمدید کہا ،لیکن امریکہ نے ابھی تک اپنی کوئی بھی وائرالوجی لیب تحقیقات کے لئے نہیں کھولی۔ خاص طور پر فورٹ ڈیٹریک حیاتیاتی لیبارٹری اور نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی میں کورونا وائرس  کی تحقیق کی لیبارٹری، ان دونوں لیبارٹریز کی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مشکوک تاریخ موجود ہے۔اب جبکہ امریکہ اپنے "لیبارٹری لیک" کے بیان پر قائم  ہے تو  مشکوک  امریکی لیبارٹریوں  کو  منصفانہ اصول کے تحت ماخذ کی تحقیق کو قبول کرنا چاہیے۔