"کمیونسٹ پارٹی آف چائنا بلند عزائم کی حامل ایک سیاسی جماعت ہے۔ یہ عزائم دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے نہیں ، بلکہ دنیا کے لئے خدمات انجام دینے کے لئے ہیں"۔حال ہی میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کی جانب سے جاری کردہ "کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تاریخی مشن اور خدمات" کی دستاویز میں اس بیان نے دنیا کو متاثر کیا۔ یہ محض ایک نعرے کا اعلان نہیں ہے ، بلکہ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جو ایک صدی کا سفر مکمل کر چکی ہے ، کی جدوجہد اور عملی اقدام بھی ہے۔ لوگوں نے دیکھا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے چین نے کسی جنگ اور تنازعات کو شروع نہیں کیا اور نہ ہی دوسرے ممالک کی ایک انچ زمین پر حملہ کیا ہے۔ اس وقت چین اقوام متحدہ کے امن عمل میں دوسرا سب سے بڑا شراکت دار ہے اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں سے سب سے زیادہ تحفظ امن کا عملہ بھیجنے والا ملک بھی ہے۔ ایک ہی وقت میں ، چین نے عالمی حکمرانی کے نظام کی اصلاح اور تعمیر میں فعال طور پر حصہ لیا ہے ، اور عالمی غربت میں کمی اور انسداد دہشت گردی سمیت شعبوں میں مسلسل کوششیں کی ہیں۔سی پی سی کے مذکورہ تصور کی ایک اور مثال بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کے لئے بھر پور شرکت اور خدمت ہے۔ ایک طرف ،سی پی سی کی قیادت کی دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کو جدید بنانے میں کامیابی بذات خود عالمی ترقی کے لئے ایک شاندار خدمت ہے۔ دوسری طرف ، چین اپنی ترقی کے ساتھ دنیا کی مشترکہ ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ جب بعض ممالک بالادستی کی پیروی کر رہے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہے ہیں ، سی پی سی چینی عوام کےساتھ انسداد وبا ، عالمی معیشت کو فروغ دینے اور علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 100 سالہ تاریخ واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ بلند عزائم رکھنے والی دنیا کی سب سے بڑی حکمراں جماعت نہ صرف چینی عوام کے لیے خوشحالی کی تلاش کرتی ہے بلکہ انسانی ترقی کے لیے مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔