امریکی فوج نے کابل میں عام شہریوں پر گولیاں برسائیں ، افغان شہریوں کی چائنا میڈیا گروپ سے خصوصی بات چیت

2021-08-30 13:35:40
شیئر:

26 اگست کی شام ، افغان کابل ایئرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگر ے دو دھماکے ہوئے ، جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ 
29 تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے  کابل میں نمائندہ خصوصی نے ہسپتال میں زخمیوں سے خصوصی بات چیت کی۔ کچھ زخمیوں نے انکشاف کیا کہ امریکی فوج نے دھماکے کے بعد لوگوں پر گولیاں برسائیں جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ  امریکی فوج  نے  دھماکے کے بعد ایئرپورٹ کی قریبی سڑک بھی بند  کر دی، جس کے نتیجے میں اکثر زخمی افراد بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔