تین ماہ تک نوول کورونا وائرس کی نام نہاد ٹریسنگ تفتیش کے بعد ، امریکی خفیہ ایجنسی نے حال ہی میں تحقیقاتی رپورٹ کا خلاصہ جاری کیا ، جو تمام کا تمام "شاید" جیسے الفاظ سے بھرا ہوا تھا ." اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ نام نہاد رپورٹ سیاسی ٹریس ایبلٹی کی پیداوار ہے ، جس کی سائنسی ساکھ صفر ہے۔ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ اس رپورٹ کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلا، کیونکہ یہ تحقیقات شروع ہی سےایک مضحکہ خیز سیاسی سازش تھی۔
دنیا پہلے ہی دیکھ چکی ہے کہ امریکی سیاستدانوں کی وائرس کے ماخذ کی تلاش میں کوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی ان میں اس کام کی اہلیت ہے۔ انہوں نے محض انسداد وبا میں اپنی نا اہلی کی ذمہ داری سے بچنے ، اور چین کو بدنام کرنے اور چین کی ترقی کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ اگست میں ، امریکہ میں وبا کا نیا دور سامنے آیا ۔ ایک ہی دن میں نئے کیسز کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی اور یہاں تک کہ ایک دن میں یہ تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ امریکہ کے پاس دنیا کے بہترین طبی وسائل ہیں ، لیکن یہ دنیا میں تصدیق شدہ کیسز اور اموات کی سب سے بڑی تعداد والا ملک بن گیا ہے۔امریکی حکومت کو امریکی عوام کے سامنے اس بارے میں وضاحت پیش کرنی چاہیے۔