ٹوکیو پیرالمپک گیمز میں شریک بغیر بازو کے چینی لڑکے جنگ تھاؤ کے خواب کی تعبیر

2021-09-01 16:04:02
شیئر:

ٹوکیو پیرالمپک گیمز میں شریک بغیر بازو کے چینی لڑکے جنگ تھاؤ کے خواب کی تعبیر_fororder_6

ستائیس اگست ، 2021 کو ، چین کےکھلاڑی جنگ تھاؤ نے عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے  ٹوکیو  پیرالمپکس کے مردوں کے 50 میٹر بٹر فلائی تیراکی کے  فائنل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔
جنگ تھاؤ سنہ 1990 میں جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان کے ایک کسان خاندان کے ہاں  پیدا ہوئے۔ 7 سال کی عمر میں وہ حادثاتی طور پر الیکٹرک شاک لگنے کا شکار ہوئے۔  جس کے نتیجے میں ان کے دونوں بازو کاٹ دئیے گئے۔
2004 میں ، صوبائی معذور سوئمنگ ٹیم نئے کھلاڑیوں کو بھرتی کرنا چاہتی تھی۔یوں 14 سالہ جنگ تھاؤ  اپنےکھیل کے   سفر پر روانہ ہوئے۔
جنگ تھاؤ کبھی  بھی شکست  تسلیم کرنے والے نہیں ہیں۔ سخت محنت کی بنا پر  وہ  اولمپک اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔
2012 لندن پیرالمپک گیمز  میں،  S6 لیول کے مردوں کی  100 میٹر بیک اسٹروک تیراکی کا چیمپئن بننے کا اعزاز۔
2016 ریو پیرالمپک گیمز ،S6   لیول کے مردوں کی  100 میٹر بیک اسٹروک تیراکی کا چیمپئن بننے کا اعزاز۔
2020 ٹوکیو پیرالمپک گیمز ، S5 لیول کے مردوں کے 50 میٹر بٹر فلائی تیراکی  مقابلے کا چیمپئن بننے کا اعزاز۔
جنگ تھاو  نے تیراکی کے میدان میں اپنی زندگی کے خواب کی تعبیر پالی ہے۔
 

ٹوکیو پیرالمپک گیمز میں شریک بغیر بازو کے چینی لڑکے جنگ تھاؤ کے خواب کی تعبیر_fororder_6