امریکی صدر کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور کے خصوصی ایلچی جان فوربس کیری نے حال ہی میں چین کا دورہ مکمل کیا ہے۔ماحولیاتی تبدیلی سے متعلقہ تعاون چین امریکہ تعاون کا اہم شعبہ ہو گا،اس حوالے سے چین اور امریکہ اپنی اپنی توقعات رکھتے ہیں۔ جان فوربس کیری کو امید ہے کہ چین کاربن اخراج کی رفتار اور پیمانے کو وسعت دے گا جب کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ بڑے پیمانے پر کم کاربن اخراج کے منصوبہ کا اعلان کرے گا ،ترقی پذیر ممالک کو مزید فنڈ فراہم کرے گا اور ٹیکنالوجی میں مدد فراہم کرے گا۔
سب جانتے ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک کے لیے صنعت کاری سے کاربن پیک تک پہنچنے میں ایک سو سے دو سو سال لگے تھے ،لیکن چین میں یہ عمل صرف پچاس سال میں مکمل ہوگا۔کاربن پیک سے کاربن نیوٹرل تک یورپی یونین ۷۱ سال ،امریکہ ۴۳ سال جب کہ چین نے ۳۰ سال کا ہدف متعین کیا ہے۔یہ دنیا کے لیے چین کےذمہ دارنہ رویے کا عکاس ہے ۔دوسری طرف امریکہ کو مزید ذمہ داری اٹھانی چاہیئے۔امریکہ کو سمجھنا چاہیئے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کے لیے چین امریکہ تعلقات کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔ جان فوربس کے دورے میں چین نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کو چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہیئے ورنہ دونوں ممالک کا ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون بھی مشکلات کا شکارہو جائے گا۔