اٹھائیسواں بیجنگ بین الاقوامی کتب میلہ چودہ سے اٹھارہ ستمبر تک آن لائن اور آف لائن منعقد ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق موجودہ میلے میں چینی اور غیرملکی شرکاء کی تعداد بیس ہزار سے زائد ہے۔
پاکستان موجودہ کتب میلے کا مہمان خصوصی ہے۔ چین میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات ڈپٹی چیف آف مشن احمد فاروق نے بتایا کہ پاکستان اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرتے ہوئے چینی قارئین کو پاکستان کی ثقافت سے آگاہ کرے گا۔رواں سال چین- پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں ایک سو سے زائد متعلقہ سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ مذکورہ میلہ بھی انہی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔