پاکستان کی میرال آصف شنگھائی تعاون تنظیم کی نوجوان ثقافتی سفیر منتخب

2021-09-08 17:18:07
شیئر:

پاکستان کی میرال آصف شنگھائی تعاون تنظیم کی نوجوان ثقافتی سفیر منتخب_fororder_0908news1

چھ ستمبر کو بیجنگ میں ماہرین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے نوجوان ثقافتی سفیر کی تلاش کے حوالے سے جمع کروائی گئی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان سمیت سولہ ممالک کے اٹھارہ نوجوانوں کو شنگھائی تعاون تنطیم کے نوجوان ثقافتی سفیر کے طور پر منتخب کیا۔یہ سرگرمی شنگھائی تعاون تنظیم کی بیسویں سالگرہ منانے اور سولہ سے سترہ ستمبر تک دوشنبے میں منعقدہونے والی شنگھائی تعاون تنطیم کی سربراہی کانفرنس  کے لیے منعقد کی گئی ہے۔مئی سے لے کر اب تک سولہ ممالک سے ادب و فنونِ لطیفہ کے ۱۳۱ فن پارے وصول ہوئے ہیں۔پاکستان کی میرال آصف شنگھائی تعاون تنظیم کی نوجوان  ثقافتی سفیر  منتخب ہوئی ہیں۔ ترکی ، ایران ، نیپال اور سری لنکا سمیت کل سولہ ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوان  اس فہرست میں شامل ہیں۔