برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈامینیک راب اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے" ہانگ کانگ الائنس" کے ارکان کی گرفتاری کے بارے میں یکے بعد دیگرےسوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعےغیر ذمہ دارانہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے ہانگ کانگ پولیس کی کارروائیوں پر "قانون کے غلط استعمال" اور "مختلف آراء" کو دبانے کا الزام لگایا ۔ اس طرح کی غلط بیانیوں نے ہانگ کانگ الائنس کو ایک "غیر ملکی ایجنٹ" کے طور پر مزید بے نقاب کیا ہے اور امریکی و برطانوی سیاستدانوں کی منافقت اور دوہرے معیار کا بھی ثبوت دیا ہے۔
افراتفری و انتشار پھیلانے والے مظاہرے اور اجتماعات شروع کرنے سے لے کر ہانگ کانگ میں "کلرڈ ریوولوشن" پر اکسانے کی سازشوں تک ، گزشتہ تیس سالوں سے زائد عرصے سے "ہانگ کانگ الائنس " ہانگ کانگ میں انتشار پھیلانے کے لیے چین کے خلاف گھناؤنی سرگرمیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے جو کیا وہ غیر قانونی ہے اور قانون کی حکمرانی کو ماننے والا کوئی بھی ملک انہیں کبھی برداشت نہیں کرے گا۔
ہانگ کانگ کا انتشار سے حکمرانی اور حکمرانی سے خوشحالی تک کا تاریخی رجحان واپس نہیں پلٹایا جاسکتا ہے۔ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کے تحفظ کے تحت ہانگ کانگ کے امن و امان میں خلل ڈالنے والی تمام چین مخالف تنظیمیں بہر صورت تباہ ہوں گی۔ امریکہ اور برطانیہ کے سیاستدانوں کو اب یہ منافقانہ رویہ ترک کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قانون کی حکمرانی کے امور میں مداخلت کو فوری طور پر بند کرنا چاہیے۔