پاکستان اٹھائیسویں بیجنگ بین الاقوامی کتب میلے کا مہمان خصوصی ملک

2021-09-14 15:48:36
شیئر:

پاکستان اٹھائیسویں بیجنگ بین الاقوامی  کتب میلے کا مہمان خصوصی ملک_fororder_shuzhan

اٹھائیسواں بیجنگ بین الاقوامی کتب میلہ چودہ تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔ پاکستان رواں سال منعقد ہونے والے اس میلے کا مہمان خصوصی ملک ہے۔ اسی روز اس حوالے سے ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے کہا کہ رواں برس چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس مناسبت سے اس بک فیئر کے مہمان خصوصی ملک کے طور پر شرکت پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میلے میں پاکستان اور  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پویلین ساتھ ساتھ واقع ہیں جو دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرتے ہوئے بہت سی پاکستانی کتب متعارف کروائی گئی ہیں۔ یہ پلیٹ فارم چینی لوگوں میں پاکستان ادب وثقافت کو متعارف کروانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیاسی بیورو کے رکن اور  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ جناب ہوانگ کھون منگ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ یہ میلہ آن لائن اور آف لائن  اٹھارہ ستمبر تک جاری رہے گااور اس دوران متعدد سرگرمیاں منعقد ہوں گی ۔