یورپ میں ویکسین کی پیداوار کے حوالے سے پہلی چینی فیکٹری کی تعمیر کا آغاز سربیا کے شہر بلغراد میں جمعرات کو ہوا۔ اس وقت سربیا اور اس کے پڑوسی ممالک کو کووڈ - 19 کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔
یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مذکورہ ویکسین فیکٹری اپریل 2022 سے 30 ملین ویکسین کی خوراکیں تیار کر سکے گی ، اور سربیا اور خطے کے دوسرے متعدد ممالک کو چینی ادارے سائنو فارم کی تیار شدہ ویکسین دستیاب ہو گی۔