سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین خالد منصورنے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری پاکستانی معیشت کی ترقی کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے اور یہ منصوبہ چین اور پاکستان کے مشترکہ مفادات سےہم آہنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔اس مرحلے میں ہم زراعت، ٹیکسٹائل، دوا سازی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ہماری خصوصی اقتصادی زونز میں آکر کام کرنے کے لیےچینی کاروباری اداروں کو مدعو کریں گے۔اس سے پاکستان میں صنعتی و مینوفیکچرنگ مراکز قائم کرنے میں مدد ملے گی۔افغانستان میں تعمیر نو کے حوالے سے خالد منصور نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی کے ساتھ ساتھ افغانستان کو مشترکہ ترقی کا موقع ملے گا۔