چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےسترہ تاریخ کی سہ پہر کو بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم اور مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم کے افغانستان سے متعلق مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ شی جن پھنگ نے مسئلہ افغانستان کے حوالے سے تین تجاویز پیش کیں: جلد از جلد افغانستان کی صورت حال کو مستحکم بنایا جائے،افغانستان کے ساتھ رابطے اور بات چیت کو فروغ دیا جائے، اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے افغان عوام کی مدد کی جائے۔"چائنا انیشیٹیو" افغان عوام کی خواہشات، افغانستان کی داخلی صورت حال اور عالمی برادری کی عمومی توقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہ عملیت پسندی، دور اندیشی اور جامعیت کی عکاسی کرتا ہے۔