ایس سی او کے بیس سال، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-09-18 16:57:02
شیئر:

ایس سی او کے بیس سال، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_src=http___p7.itc.cn_q_70_images03_20210917_62a8bdf6bd8f418193de757e08cc693f.jpeg&refer=http___p7.itc

سترہ تاریخ  کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی 21 ویں میٹنگ میں ، چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی ، جس میں انہوں نے فعال طور پر "شنگھائی روح" کی وکالت کی اور مستقبل کی ترقی کے لیے پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں اور نئے اقدامات کی ایک سیریز کا اعلان کیا۔ بین الاقوامی برادری کا خیال ہے کہ شی جن پھنگ کی تقریر ایس سی او کو ترقی کے نئے سفر پر گامزن کرنے اور دیرپا عالمی امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ثابت ہوگی۔اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 20 سالوں کے دوران ، ایس سی او کے رکن ممالک نے ہمیشہ "شنگھائی روح" کی پیروی کی ہے،  مشترکہ طور پر سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دیا  ، سلامتی اور استحکام کی حفاظت کی  ، مشترکہ خوشحالی اور ترقی کی تلاش کی  ، اور بین الاقوامی ذمہ داری نبھائی اور کامیابی کے ساتھ تعاون اور ترقی کی  ایک نئی راہ پر گامزن  ہونے میں کامیابی حاصل کی۔آج ، ایس سی او ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑا ہے: ایک اعلامیہ ، قراردادوں کا ایک سلسلہ ، اور سائنسی اور تکنیکی جدت ، فوڈ سیکورٹی وغیرہ کے شعبوں میں تعاون کا اعلان ، یہ موجودہ  ایس سی او سربراہ اجلاس کے اہم نتائج  ہیں۔ خاص طور پر ، چین کی جانب سے مستقبل کے لیے پیش کی جانے والی نئی تجاویز ،  نئے اقدامات کا سلسلہ، ایس سی او کو مضبوطی سے فروغ دے گا تاکہ "شنگھائی روح" کو برقرار رکھا جا سکے اور تعمیر کے راستے پر آگے بڑھا جاسکے، اور خطے اور دنیا کی امن و ترقی اور  انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے زیادہ خدمات انجام دی جا سکیں۔