آج سے آٹھ سو سال قبل، وسط خزاں کے تہوار کی رات، جنوبی سونگ شاہی خاندان کے دور کے محب وطن شاعر ، شین چھی جی نے روشن چاند پر یہ کلام سنایا ، "آؤ ہواؤ ں کے دوش پر اڑتے ہوئے، آسمانوں کی رفعتوں کو چھو لیں اور وہاں سے مادر وطن کے خوبصورت سبزہ زاروں ،صحراؤں، پہاڑوں اور دریاوں کے دلکش مناظر دیکھیں "۔دو مئی 2018 کو ، چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ایک مباحثے کے دوران اس کلام کا حوالہ دیا۔دو ہزار پندرہ میں وسط خزاں کے تہوار سے قبل ، صدر شی جن پھنگ نے سیئٹل میں امریکہ میں مقیم چینی باشندوں کے استقبالیہ میں شرکت کی۔ وہ خاص طور پر اپنے ساتھ مون کیک لے کر گئے تاکہ ہم وطنوں کو اس تہوار کی روایتی انداز میں مبارک باد پیش کی جا سکے۔صدر شی جن پھنگ کہتے ہیں کہ گھر ایک چھوٹا سا ملک ہوتا ہے ، اور ملک چھوٹے چھوٹے ہزاروں گھروں سے مل کر بنتا ہے۔ اگر گھر اچھے ہوں تو ملک اچھا ہو سکتا ہے ، اور قوم اچھی ہو سکتی ہے۔ چینی خواب ایک قومی خواب ہے اور ہر ایک چینی کا خواب ہے۔اب ایک بار پھر وسط خزاں کا تہوار آ رہا ہے۔ شی جن پھنگ کے افکار کی روشنی میں ، آئیے خوبصورت اورخوشحال چین کو دیکھیں ۔