ہانگ کانگ کے معاملات میں امریکی مداخلت کے "حقائق کی فہرست"پر سی آر آئی کا تبصرہ

2021-09-24 17:15:57
شیئر:

图片默认标题

چوبیس ستمبر کو چین کی وزارت خارجہ نے ہانگ کانگ کے معاملات میں امریکہ کی مداخلت اور ہانگ کانگ میں چین مخالف قوتوں کی امریکی حمایت سے متعلق "حقائق کی فہرست" جاری کی۔ ان حتمی شواہد کے ذریعے لوگ ناصرف واضح طور پر ہانگ کانگ کے معاملات میں امریکہ کی جارحانہ مداخلت کے پست اور منافقانہ "دوہرے معیار" دیکھ سکتے ہیں بلکہ چین کی ترقی کو روکنے کے لیے ہانگ کانگ کے انتظامی و معاشرتی امور میں خلل اندازی کی امریکی کوشش اور امریکہ  کے مذموم مقاصدبھی بے نقاب ہوئے ہیں ۔اس وقت پوری دنیا میں  امریکہ کی طرف سے پیدا کی جانے والی ہنگامہ آرائی اور جمہوریت ، انسانی حقوق ، آزادی اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی کے  واقعات پوری دنیا میں ہو رہے ہیں۔انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والے خود  نام نہاد "ہیومن رائٹس گارڈز"  ہیں۔ اس بار چین کی طرف سے جاری کردہ ’’ حقائق کی فہرست ‘‘ نے امریکا کو ایک آئینہ فراہم کیا ہے جس میں ہمیشہ   ’’ انسانی حقوق کے مبلغ‘‘ کے مکروہ چہرے کا عکس نظر آئے گا ۔چینی فریق کی جانب سے دیے گئے ٹھوس ثبوتوں اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور ترقی کی حقیقت کے پیش نظر ،  امریکہ  ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کرنے والی سیاسی سازش کو جاری رکھنے کی ہمت کیسےکر سکتاہے؟ کسی بھی طاقت کو بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنے کے لیے چین کے پختہ عزم ، مضبوط ارادے اور مضبوط صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔