چین پاکستان اقتصادی راہداری مشترکہ تعاون کمیٹی کے دسویں اجلاس کا انعقاد ،چینی وزارت خارجہ کی مبارکباد

2021-09-24 19:14:18
شیئر:

چین پاکستان اقتصادی راہداری مشترکہ تعاون کمیٹی کے دسویں اجلاس کا انعقاد ،چینی وزارت خارجہ کی مبارکباد_fororder_src=http___p2.itc.cn_q_70_images03_20210923_5b9d857ad127417bbdf6b4c454998f06.png&refer=http___p2.itc

چوبیس ستمبر کو  منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ 23 ​​ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے چین پاکستان اقتصادی راہداری مشترکہ تعاون کمیٹی کا دسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں  انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے اعلان سمیت تعاون کی متعدد دستاویزات اور دونوں ممالک کے  کاروباری اداروں کے مابین تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ چینی وزارت خارجہ اس اجلاس کے کامیاب انعقاد اور نتائج کے حصول پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ،دی بیلٹ اینڈ روڈ کا پائلٹ  پراجیکٹ ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ صنعت ، سائنس و ٹیکنالوجی ، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کا مثالی منصوبہ بنانے کاخواہاں ہے تاکہ چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔