حقیقی اعدادوشمار کے سامنے سنکیانگ سے متعلق مغربی ممالک کا جھوٹ ناکام ہوگا ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-09-26 20:05:28
شیئر:

حقیقی اعدادوشمار کے سامنے سنکیانگ سے متعلق مغربی ممالک کا جھوٹ ناکام ہوگا ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0926国际锐评

چھبیس ستمبر کو  چین کی ریاستی کونسل نے "سنکیانگ میں آبادیات کی ترقی"کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سنکیانگ میں آبادی ،خاص کر اقلیتی قومیتوں کی آبادی میں تیز ی سے اضافہ ہوا اور فی کس متوقع عمر بڑی حد تک بڑھی ہے۔

وائٹ پیپر میں یہ بھی  نشاندہی کی گئی ہے کہ آنے والے عرصے میں سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں کی آبادی مستحکم طور پر بڑھتی جائے گی۔ اب سوال یہ ہے کہ مسلسل بڑھنے والی آبادی کی حامل قوم کا "نسل کشی " سے کیا تعلق ہے؟ اقوام متحدہ کے معیار کے تحت،متوقع عمر،تعلیمی و رہائشی معیار  کی بنیادی انڈکیس کے لحاظ سے سنکیانگ میں آبادیات کی ترقی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔سنکیانگ میں آبادیات کی ترقی انسانی حقوق کی ترقی کی عکاس ہے جو سماجی استحکام  اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے چینی حکومت کی کامیابی کا  حتمی  نتیجہ ہے ۔لیکن چین مخالف مغربی قوتوں نے حقیقت کو جان بوجھ کر نظر انداز کر کے سنکیانگ کی صنعتوں پر پابندی عائد کی جس کا مقصد ہی سنکیانگ کے عوام کے حق روزگار اور حق ترقی کو چھیننا نیز سنکیانگ میں افراتفری پیدا کرنا ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ سنکیانگ میں آبادیات کی ترقی ماضی کے کسی مرحلے سے بھی بہتر ہے۔مغربی قوتوں کا جھوٹ سنکیانگ اور چین کی ترقی کو روک نہیں سکتا ۔