حال ہی میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں "سنکیانگ ایک اچھی جگہ ہے " کے عنوان سے ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد ہوا۔پاکستان کے اعلیٰ عہدے داران، پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ اور سنکیانگ کے عہدے داروں اور عوام نے کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا۔
حال ہی میں جاری کردہ " سنکیانگ کی آبادیاتی ترقی " کے عنوان سے وائٹ پیپر کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئےپاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ چین- پاک اقتصادی راہداری سے سنکیانگ کے عوام کی طرز زندگی ، استحکام اور ترقی میں مددمل سکتی ہے۔ سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کوششیں بے مثال ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے خلاف منفی پروپگینڈے کا مقصد چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ تاہم چین نے نہ صرف اپنے عوام کی طرز زندگی کو بہتر بنایا ہے بلکہ عالمی امن کو بھی فروغ دیا ہے۔