چین کی مدد سے پاکستان کے شہر گوادر میں پیشہ ورانہ و فنی تربیتی مرکز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔اس حوالے سے ایک تقریب یکم اکتوبر کو گوادر میں منعقد ہوئی۔توقع ہے کہ بہت جلد یہ مرکز باضابطہ استعمال کے لیے پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کی مدد اور چینی کارکنوں کی محنت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے بے شمار فوائد حاصل ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی معاش کے منصوبے بھی پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔گوادر پورٹ اتھارٹی مقامی لوگوں کو پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی میں اس مرکز کا بھرپور استعمال کرے گی۔پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں اس مرکز کی تکمیل کو سی پیک کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔یہ مرکز سالانہ ہزاروں افراد کو فنی تربیت فراہم کر سکتا ہے اور مقامی لوگوں کی اعلی صلاحیتوں میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔ مرکز کا مجموعی تعمیراتی رقبہ 7،500 مربع میٹر سے زائد ہے ، جس میں تدریسی عمارات ، انتظامی دفتر کی عمارتیں ، تربیتی ورکشاپس ، کثیر فنکشنل ہال اور طلباء اور فیکلٹی ہاسٹلرشامل ہیں۔